ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار نے ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

 تبدیلی سرکار نے ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید اھمد سعید) تبدیلی سرکار کے ریلوے خسارے نے گزشتہ مالی سال میں 5 سالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، مالی سال 2019-20 میں ریلوے کو مجموعی طور پر 50ارب روپے سے بھی زیادہ خسارہ رہا، سینٹ سینٹ میں پیش رپورٹ نے پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریلوے خسارے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں،  گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریلوے مجموی طور ایک سو ستاسی ارب سے زائد خسارے میں رہا، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 -2020 میں ریلوے کا خسارہ 50 ارب پندرہ کروڑ تک پہنچ گیا۔ جو گزشتہ پانچ سالوں کی نسبت سے سے زیادہ خسارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19 میں ریلوے کا خسارہ بتیس ارب چھتر کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا، مالی سال 2017-18 میں ریلوے کا خسارہ چھتیس ارب باسٹھ کروڑ روپے رہا۔ رپورٹ کے ہی مطابق مالی سال 2016-17 میں چالیس ارب اور مالی سال 2015-16 میں چھبیس ارب نناوے کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer