ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاسفاک درندہ گرفتار

8 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاسفاک درندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والےسفاک درندہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم بچی کا قریبی عزیز نکلا، جس نےاپنےگھر میں ہی موقع پا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں 8سالہ بچی سے زیادتی کےملزم کو 2 روز بعد گرفتار کرلیا،آٹھ سالہ بچی اپنی خالہ کے گھر آئی ہوئی تھی، جہاں سیف مسیح نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ دو روز بعد بچی کی حالت خراب ہونے پر اس نے اپنی ماں کو بتا دیا جس کے بعد بچی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی اور سیف مسیح کو فوری گرفتار کر لیا گیا ۔سیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔سی سی پی او عمر شیخ نےجنسی درندے کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور اہلکاروں کو شاباش دی ۔

واضح رہے کہ سانحہ موٹروے پر خاتون کے زیادتی کیس مرکزی ملزم کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی،سانحہ موٹروے زیادتی کیس کونو روز بیت گئے، کیس کی تفتیش تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی، پولیس نے عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا۔

پولیس کی جانب سے نادرہ کوملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنےکےلیے مراسلہ لکھا گیا تھا، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم کوئی سم استعمال اور بیرون ملک بھی فرار نہیں ہوسکے گا،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو بھی شناخت پریڈ کے لیے راضی کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم کی شناخت کےلیےخاتون کوجیل جانا پڑےگا،جہاں عدالتی عملے اور جیل حکام کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہوگی،کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شناخت پریڈ ضروری ہے،دوسری جانب شفقت کی نشاندہی پرعابد کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer