ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتیاط کادامن نہ چھوڑیں، 2 ماہ میں کورونا پلٹ کر وار کریگا: ڈبلیو ایچ او

احتیاط کادامن نہ چھوڑیں، 2 ماہ میں کورونا پلٹ کر وار کریگا: ڈبلیو ایچ او
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خبردار، ہوشیار، احتیاط کادامن ابھی نہ چھوڑیں، اگلے دو ماہ میں کورونا وائرس پلٹ کروار کرے گا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ دیدی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قاتل وائرس کورونا مزید 4 جانیں لے گیا جبکہ 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 303,089 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6,393 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 499 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132,591 ہوگئی ہے جب کہ 2445 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97,946 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13,690 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37,140 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2,441 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کر گئے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3,297 اور 78 افراد انتقال کرچکے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15,984 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہوئی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا کیونکہ کورونا کے دوبارہ حملےکا خدشہ ہے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer