کچھوے کو سڑک پار کروانے والے ٹریفک وارڈن کی ویڈیو وائرل

کچھوے کو سڑک پار کروانے والے ٹریفک وارڈن کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پولیس کو لوگ دن رات برا بھلا کہتے ہیں،اس ڈیپارٹمنٹ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن پر فخر کیا جاسکتا ہے، راولپنڈی کے ایک وارڈن نے انسانیت کیلئے عظیم مثال قائم کردی ۔

جانوروں کے ساتھ رحم دلی ایسا احسن جذبہ ہے کہ ہمارے دین اسلام نے بھی اس کی پرزور تاکید کی ہے اور جگہ جگہ جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ راولپنڈی میں ایک ٹریفک وارڈن نے جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو لوگ اس وارڈن کے جذبے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹریفک وارڈن ایک شاہراہ پر ٹریفک کو روک کر ایک کچھوے کو سڑک سے گزار رہا ہوتا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق یہ وارڈن اس شاہراہ پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اس نے ایک طرف سے کچھوے کو شاہراہ پر چڑھتے دیکھا جو دوسری طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سڑک پر کافی ٹریفک تھی اور غالب امکان تھا کہ اس کچھوے کو خدانخواستہ کچھ نقصان پہنچ جاتا۔ اس پر اس نیک دل ٹریفک وارڈن نے ہاتھ کے اشارے سے ٹریفک کو روک دیا۔ اس دوران کچھ گاڑیاں آئیں جن کی رفتار وارڈن نے کم کروا دی اور انہیں ایک طرف سے گزر جانے کو کہہ دیا۔ ٹریفک وارڈن کچھوے کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلتا گیا اور اسے سڑک پار کروا دی۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer