ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان

 لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے شہر میں گرمی اور حبس میں اضافہ ہوگا۔


 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔موسم گرم اور خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے حبس کی شدت میں بھی آج اضافہ ہوگا۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصدتھا جو شام کے وقت 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون کے دوران  بارشوں سے ہونیوالے نقصان کی رپورٹ مانگ لی، متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ دو روز میں مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات ، بارشوں کے دوران چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی رپورٹ بھجوائیں۔ وزیراعلیٰ نے مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی جانچ پڑتال کیلئے سروے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔

Shazia Bashir

Content Writer