حسن خالد: موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کا معاملہ ،پولیس نے زیر حراست تین افراد کو رہا کردیا اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم شفقت کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے بردار نسبتی عباس کو چھوڑ دیا گیا ہے ، عباس کے دو بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ وقار کے بردار نسبتی اور دو بھائیوں کو چند روز قبل سانحہ موٹروے کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وقار مرکزی ملزم عابد کا محلہ دار ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی میں موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو چہرے پر کالا کپڑاپہنا کر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی، سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیاہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کرنا باقی ہے ، مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہواہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 14روز کا ریمانڈ دیا جائے ۔
جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہو جس پر ملزم نے کہا کہ مجھے معاف کردیا جائے۔