پی سی بی نےکویڈ19 کے پروٹوکولز  جاری کردیئے

پی سی بی نےکویڈ19 کے پروٹوکولز  جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو محفوظ بنانے کے لیے کویڈ19 کے پروٹوکولز جاری کردئیے۔
فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کویڈ19 ٹیسٹنگ بالتریب 18 اور 21 ستمبر کو ہوگی۔کھلاڑی، سپورٹ سٹاف، میچ ریفریز، امپائرز، ڈیوٹی ڈاکٹرز، سکیورٹی منیجرز اور بس ڈرائیورز بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔گراؤنڈ سٹاف، وینیو منیجرز، سکوررز اور دیگرعہدیداران کو بائیو سیکیور زون کی دوسری تہہ میں رکھا جائے گا۔

کھلاڑیوں کی تفریح کے لیے ایک کمرہ مختص ہوگا، جہاں ٹی وی، وائی فائےاورکیرم بورڈ کی سہولت موجود ہوگی۔بائیو سیکیور ببل توڑنے والے فرد کو 5 روز میں 2 کویڈ19 ٹیسٹ منفی آنے تک سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹس کے لیے میڈیا پروٹوکولز کا بھی اعلان کردیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer