ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، ڈینگی وائرس بےقابو

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، ڈینگی وائرس بےقابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق، ڈینگی بخار کی وجہ سے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

شہر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ محدود پیمانے پر حاصل کئے گئے سرکاری ڈیٹا کے مطابق 16 سالہ دعا راشد اور  70سالہ مسز مسرت کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں تصدیق کی گئی۔ چلڈرن ہسپتال میں 8 سالہ واعز، سروسز ہسپتال میں زیر علاج 39 سالہ محمد عمران، 32 سالہ عائشہ اور 35 سالہ نعمان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق بحریہ ٹا ؤن ہسپتال میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 40 سالہ شہری عبدالمنان بھی ڈینگی بخار میں مبتلا پایا گیا ہے۔

ڈینگی بخار کے شہر میں مجموعی طور پر 42 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جن کو ڈینگی بخار لاحق ہونے کی وجہ سے آرام کرنے کیلئے سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔