ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب نے اہم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رپورٹ طلب کرلی

Usma Buzdar
کیپشن: cm punjab
سورس: Shazia Bashir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بے ضابطگیوں کی گونج وزیر اعلی آفس تک پہنچ گئی، وزیر اعلی پنجاب نے شہر کی دو اہم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

       تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینال ویو کوآپریٹو اور پی آئی اے کوآپریٹو کی رپورٹ محکمہ کوآپریٹو سےطلب کرلی، ذرائع کے مطابق کینال ویو سوسائٹی کی 131 کنال اراضی پر سیاسی شخصیات و دیگر قابض ہیں جبکہ پی آئی اے کوآپریٹو سوسائٹی نے کروڑوں کے جرمانے آج تک ادا نہیں کیے۔

دونوں ہائوسنگ سوسائٹیز کی مینجمنٹ کمیٹیوں کے اوپر متعدد کیسز زیر التواء ہیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو مذکورہ سوسائٹیز کے خلاف براہ راست شکایات موصول ہوئیں جن پر ان کی جانب سے ریکارڈ طلب کیا گیا۔  

Shazia Bashir

Content Writer