بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر, شیخ رشید نےزبردست اعلان کردیا

 بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر, شیخ رشید نےزبردست اعلان کردیا
کیپشن: City42 - Railway Jobs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 10 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 دن میں مردہ کوچز کو زندہ کرنے کا کریڈٹ لاہور کے مزدوروں اور پاکستان ریلوے کو جاتا ہے۔ کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے نہ کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا۔ کسی غریب کو تنگ نہیں کریں گے اور کسی مگرمچھ کو چھوڑیں گے نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ریلوے میں 23 ہزار نوکریوں کی اجازت دی جائے جس میں سے 10 ہزار کو میرٹ پر فوری بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer