(سٹی42) پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، 70 سال سے نو گو ایریا شارع عام بن گئی، گورنر ہاؤس آج سے عوام کیلئے کھول دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت گورنرہاؤس پنجاب عام عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس دیکھنے کیلئے امڈ آئی ہے ۔ گورنر پنجا ب کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔
گورنر پنجاب کے مطابق گورنر ہاؤس کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔ سیر کے لیے گورنر ہاؤس آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور شہری مال روڈ پر الحمراء ہال کی طرف والے گیٹ سے اندر داخل ہوسکیں گے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں