سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر281.12 روپے سے کم ہوکر 281.11 روپے بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.15 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر331.07 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 381.39 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 77.58 روپے، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 77.67 روپے کا ہوگیا۔