احسن عباس: عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سونا 4217 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا بھی قیمت میں اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے کی بلند ترین سطح پر قائم ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی استحکام رہا اور فی تولہ چاندی 5337 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے۔