ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میں کامیابی، پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میں کامیابی، پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  2025-27 کی اسٹینڈنگز جاری کردی۔

پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان  کی 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس کی شرح ہے۔

ڈبلیو ٹی سی  2027-2025 میں آسٹریلیا سر فہرست ہے۔ سری لنکا تیسری پوزیشن پر ہے، بھارت چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

بنگلا دیش چھٹے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا اس شکست کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہے، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے اور نیوزی لینڈ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ڈبلیو ٹی سی میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔