ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جڑواں شہروں میں نان بائیوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو روزمرہ کی خوراک کے لیے بھی اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے جبکہ نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی ہے۔ اسی طرح کلچہ 30 روپے کے بجائے اب 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید براں، پراٹھے کی قیمت بھی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی ہے جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نان بائیوں نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔