ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال؛ سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

ساہیوال؛ سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد چوہدری: ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، بدنام زمانہ ایک ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

ساہیوال کرائم کنٹرول ٹیم بسلسلہ گشت محمد پور روڈ پر موجود تھی کہ تین موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو تیز رفتاری سے فرار ہونے لگے۔

سی سی ڈی ٹیم نے تعاقب کیا ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل پھینک کر نزدیکی فصل کی آڑ لی اور مسلسل فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد دوران سرچ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ 

سی سی ڈی ٹیم کے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، بلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت الیاس عرف الیاسی ولد بشیر قوم مسلم شیخ سکنہ اسداللہ پور کے نام سے ہوئی۔ 

مرنے والا ڈاکو درجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

سی سی ڈی نے ہلاک ڈاکو کی لاش ابتدائی کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔

ڈی او سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ساہیوال جرائم کی روک تھام کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گی ، عوام کی جان و مال کا تحفظ ھی ڈیپارٹمنٹ کا منشور ہےجس کےلئے سی سی ڈی ہمہ وقت کوشاں ہے ۔