اشرف خان: سونا سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستاہوکر 1923 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا،قیمت 2 لاکھ 100 روپے پر آگئی، اس کے علاوہ دس گرام سونا 1629 روپے سستا،قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 ہزار سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔