برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے۔

 مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت  486 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

 فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 3 روپے اضافے سے  فارمی انڈوں کا 314 روپے فی درجن ریٹ مقرر جبکہ انڈوں کی پیٹی 9300 روپے میں فروخت ہوگی۔