اسلام آباد میں پمپ پرگیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ،شیل نے پمپ بند کرنےکامطالبہ کردیا

Islamabad Petrol pump incident, Gas slender blast at petrol pump, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر شیل کمپنی بھی میدان میں آ گئی ،شیل کمپنی نے  ضلعی انتظامیہ سے پمپ آپریشن کو  حفاظی انتظامات کی خلاف ورزی کا عادی اور غیر لائسنس یافتہ قرار دیتے ہوئےاس آؤٹ لیٹ کومستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف 7 اسلام آباد میں ایک پٹرول سٹیشن پر کار میں گیس ٹینکی پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ترجمان شیل پاکستان نے کہاکہ کمپنی نے ایک سال قبل اس پٹرول سٹیشن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی،  اس کی وجہ اس سائٹ پر کام کرنے کے طریقے پر حفاظتی انتظامات سے متعلق خدشات تھے،لہذا یہ ایک غیر لائسنس یافتہ سائٹ ہے، اور ہم ضلعی حکام سے اس کام (پٹرول پمپ) کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

 ترجمان کا مزید کہناتھا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کیلئے ہمارے لوگوں، صارفین اور کمیونٹیز کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔