ایئر ہوسٹس کیساتھ ڈانس کرتے معروف اداکار کی ویڈیو وائرل

Air Hostess Dance in airline
کیپشن: Air Hostess Dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پرواز مصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔

 العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ادکار محمد رمضان کی جا نب سے  سو شل میڈیا پرایک ویڈیو پوسٹ کی  گئی تھی جس میں اس کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں, یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔

 مصری سول ایوی ایشن کی طرف سے اس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں، ان کا تعلق مصر سے نہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں ڈانس میں مصروف ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer