محکمہ ہائر ایجوکیشن طلبا سے ہاتھ کرگیا

Students across Punjab did not receive prize
کیپشن: Students sad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ ہائر ایجوکیشن طلباء سے ہاتھ کرگیا،شان رحمت اللعالمین مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو مالی انعام ملا نہ شیلڈز،پوزیشن لینے والے طلباء مایوس نظر آئے۔
 محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام صوبہ بھر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے شان رحمت اللعالمین مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء انعامات سے محروم رہے،طلباء کو نہ مالی انعام ملا اور نا ہی شیلڈز،اختتامی تقریب میں طلباء کو صرف دکھاوے کی شیلڈز دی گئیں۔محکمہ کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طالب علم کے لیے پندرہ ہزار،دوسری کے لیے دس ہزار اورتیسری پوزیشن کےلیے پانچ ہزارروپے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کو مالی انعام کی تجویز بھجوائی ہے،فنڈز ملتے ہیں بچوں میں انعام تقسیم کیے جائیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer