ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کی ایسی حرکت کہ دیکھنے والے ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے؛ ویڈیو دیکھیں

Bride funny video
کیپشن: Bride video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہے کے پاس بیٹھی دلہن نے ایسی حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین ویڈیو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔

شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں جن کو دیکھ صارفین یا تو بے اختیار ہنس پڑتے ہیں یا پھر افسوس کرتے ہیں، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں، بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں۔

ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ دلہن دلہے کے پاس بیٹھی ہے دلہا کیمرے کو دیکھ کر پہلے خاموش رہتا ہے جبکہ دلہن کچھ کھاتے منہ کے مختلف سٹائل بنارہی ہے اور مسکرا رہی ہے، دلہا، دلہن کے پاس دیگر افراد بھی موجود ہیں جو کہ پہلے چپ رہنے کے بعد مسکرانے لگتے ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں' تو چیز بڑی ہے مست مست' بالی ووڈ کا گانا بھی چل رہا ہے۔

قبل ازیں ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شادی کی تقریب میں سالی اور بہنوئی کو فلور پر ڈانس کرتے دیکھا گیا، جیسے ہی پنجابی گانا چلا تو سالی نے وقت ضائع کئے بغیر بھنگڑا ڈانس شروع کیا جبکہ بہنوئی نے بھی اس کے ہمراہ رقص کیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہنوئی اور سالی کے علاوہ ڈانس فلور پر مہمان بھی ڈانس کررہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer