ویب ڈیسک: لاہور بورڈ کی ویب سائٹ کو ٹی ایل پی کے ہیکرز نے ہیک کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی نے میٹرک کا رزلٹ ہی ہیک کردیا 3 لاکھ سے زائد طلباء اپنے رزلٹ کی تلاش میں خوار ہوگئے۔ بیشتر طالبعلموں کے نام پر سعد رضوی کو رہا کرو کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی ہے ، پندرہ منٹ میں ویب سائٹ کو ٹھیک کرلیا جائے گا۔