ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول ہوا مزید مہنگا، ن لیگی رہنما کا ڈونکی راجہ کو سواری بنانے کا اعلان

MPA Mirza Javed protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پاکستان پتھر کے دور کی طرف لوٹنے لگا، رائیونڈ اڈا پلاٹ میں انوکھا احتجاج، ایم پی اے مرزا جاوید اور شہری گدھا لے آئے۔

حکومت نے   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا، پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 روپے کا ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل قیمت میں 10 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں بڑھنے پر شہریوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات غم و غصے کا اظہار کررہی ہیں، رائیونڈ اڈا پلاٹ میں ن لیگی  ایم پی اے مرزا جاوید اور شہریوں نے پٹرول مہنگا ہونے پر انوکھا احتجاج کیا، ایم پی اے مرزا جاوید اور شہری مظاہرے میں گدھا لے آئے۔

ایم پی اے مرزا جاوید اور شہریوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے گاڑی یا موٹر سائیکل تو چلانا ممکن نہیں رہا، اب ڈونکی راجہ کو ہی سواری بنائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ہر کوئی سراپا احتجاج ہے اور گدھے کو بھی اسی لئے احتجاج میں لائے ہیں کہ حکمران ہماری حالت پر رحم کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer