غذائی قلت سے ہونے والی اموات میں پاکستان کا پہلا نمبر

غذائی قلت سے ہونے والی اموات میں پاکستان کا پہلا نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سولہ اکتوبرکو غذا کا عالمی دن منایا جاتا ہے، انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کون کون سی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

غذا کا انسانی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ پاکستان میں غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والے بچوں میں سے 15 فیصد جان کی بازی ہارجاتے ہیں، سروے کے مطابق پاکستان میں 44 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث کم وزن جبکہ 33 فیصد سٹنٹڈ ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر پچاس لاکھ بچے روزانہ غذائی قلت کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں سے مرغن غذائیں کم کرکے سلاد اور پھلوں کے استعمال کو زیادہ کرنا ہوگا۔ غذائی قلت کے باعث ہونے والی اموات میں پاکستان اول نمبر پر ہے، ان حالات سے نجات کے لئے حکومت کو موثرحکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ماہرین کے مطابق صاف اور سادہ غذا سے قوت مدافعت بہتر کرنے میں مددگار ہے۔ قوت مدافعت کو بہتر بنا کر کورونا سمیت بیشتر وائرسز اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔