ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر  میں کورونا سے  مزید 2 اموات، 69نئےمریض سامنےآگئے

شہر  میں کورونا سے  مزید 2 اموات، 69نئےمریض سامنےآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: کورونا  کیسز میں بدستور اضافہ، لاہور میں مزید 2 اموات،  شہر میں 69 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔صوبےبھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  1 لاکھ  1ہزار  301 ہو گئی ۔


  تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر 130 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور 2 اموات ہوئیں، صوبےبھرمیں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 1ہزار 301 ہو گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور69، ملتان 13، ننکانہ1،رحیم یارخان1، لودھراں1اور اٹک میں 2 کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 283 ہوچکی ہے، اب تک 14لاکھ 19 ہزار 284 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97ہزار2 ہو گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

دوسری جانب   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 4 کنفرم کیسز سامنے آئے، ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کا1 مریض لاہور،1گوجرانوالہ،1راجن پور اور ایک سیا لکوٹ سے رپورٹ ہوا۔جنوری 2020 سے اب تک کل 109 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

صوبہ بھر میں 8 مریض زیر علاج،101صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی،  24 گھنٹوں کے دوران 709 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے 709مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer