ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کا پنجاب پر خزانہ لٹانے کا فیصلہ

وفاق کا پنجاب پر خزانہ لٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس :وفاق کا پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی حکومت نےپنجاب کو 30 ارب روپےدینے پررضامندی ظاہرکردی۔

لاہور،لیہ،راجن پور اور اٹک میں ماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیر میں وفاقی حکومت 9 ارب 86 کروڑ روپے فراہم کرے گی،پی اینڈ ڈی بورڈ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ڈی ایچ کیوچکوال کیلئے 4 ارب 95 کروڑ،امراض سے بچاؤ کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے فراہم کرے گی،سیالکوٹ اور بہاولنگر میں بھی ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت 10 ارب کے فنڈزدےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کےتعاون سے پنجاب میں مکمل ہونے والے 7 ترقیاتی منصوبوں میں سے4 منصوبے تاحال منظور ہی نہیں ہو سکے،جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراورسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے7 منصوبوں پر مجموعی طور پر 50 ارب 32 کروڑ روپےلاگت آئےگی۔۔

ذرائعکا کہنا ہےکہ موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صرف 22 کروڑ روپےمختص کیے گئےہیں،فنڈز کم مختص ہونے پران صحت کے منصوبوں پر رواں سال تیس فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوسکےگا،جس پر یہ اضافی فنڈز وفاق سے مانگے گئےہیں۔

 اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ:وزیر اعلیٰ پنجاب

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ، پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں،یہ عناصر جلسوں کی آڑمیں کرپشن کا تحفظ چاہتےہیں،کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا،تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے۔


سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عوام انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کرچکے، حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے،کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے ،احتجاجی سیاست کرنیوالےعوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے مرض بڑھ سکتا ہے۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer