ریسلر جان سینانےمسلمان لڑکی سے شادی کرلی

ریسلر جان سینانےمسلمان لڑکی سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور اور مایاناز ریسلر جان سینا نے مسلمان لڑکی سے شادی کرلی،ریسلر کی جانب سے تاہم شادی کے بارے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق رنگ میں حریف کو اپنے داؤ اور تجربے سے مات دینے والے معروف امریکی ریسلر  جان سینا نے مسلمان لڑکی سے شادی کرلی، اس خبر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے حلقوں میں کھلبلی مچادی،دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے سپرسٹار جان سینا کی جانب سے شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا،12 اکتوبر کو وہ خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے سپرسٹار  جان سینا نے اپنی مسلمان دوست ایرانی نژاد شریعت زادے سے  شادی کی، جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، 43 سالہ ریسلر نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو 3 سال رشتہ ازدواج میں منسلک رکھنے کے بعد 2012 میں طلاق دے دی تھی۔2018 میں انہوں نے خاتون ریسلر نیکی بیلا سے بھی منگنی کی جس کے بعد دونوں نے ایک ماہ بعد اس رشتے کو ختم کردیا۔

شریعت زادے ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں مینیجر کی نوکری کررہی ہیں،اس سے پہلے وہ مٹرولا کمپنی میں بھی اچھے عہدے پر فائز رہے چکی ہیں، شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور دونوں فیملز کے اہلخانہ نے شرکت کی،دونوں سال 2019 سے ایک ساتھ مختلف تقاریب کی زینت بھی بن چکے ہیں،شریعت زادے کی عمر31 سال ہے اوربرٹش یونیورسٹی کولمبیا سے  الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس کی ڈگری حاصل کی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer