(سعید احمد سعید) متحدہ امارات کی جانب سے وزٹ ویزے والے مسافروں کی انٹری پر سخت شرائط، قومی ائیر لائن سے 50سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ امارات کیجانب سے وزٹ ویزہ پر مسافروں کی انٹری پر سخت شرائط پر ایف آئی اے حکام متحرک، قومی ائیر لائن سے دبئی جانے والے 50سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے زریعے دبئی جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام نے امارات حکومت کی شرائط کے مطابق کوائف پورے نہ ہونے پر مسافروں کی بورڈنگ نہ کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کے پاس ریٹرن ٹکٹ، شو منی اور کنفرم ہوٹل بکنگ کے کوائف پورے نہ تھے۔ جس پر 50سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کردیا جس پر مسافروں کی امیگریشن عملے سے بحث و تکرار ہوئی، مسافروں نے شکوہ کیا کہ امارات کے نئے قوانین کے حوالے سے ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے آگاہی نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے پی آ ئی اے کی دبئی جانے والی پرواز کے 60 مسافروں کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا، دبئی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے روکا، دبئی امیگریشن نے جن مسافروں کو روکا وہ مسافر وزٹ ویزے پر پہنچے تھے جبکہ دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے۔