ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا فیصلہ

ریسکیو 1122 کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب کا ریسکیو 1122 کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا فیصلہ، ڈاکٹروں کو الاؤنس وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ملے گا۔

حکومت پنجاب نے ریسکیو 1122 کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک سمری تیار کرلی ہے جس کے تحت ریسکیو 1122 کے 30 سے زائد ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے گا۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ریسکیو 1122 کے ڈاکٹروں کو 98 ہزار فی کس ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو کے ڈاکٹروں کو محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹروں کی طرز پر الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ملے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer