قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے تین افسران کی وفاق سے خدمات مانگ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کمشنر نصیر آباد جاوید اختر محمود کی خدمات مانگی ہیں، وہ گریڈ 20 کے ڈی ایم جی افسر ہیں اور 29 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔
حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے گریڈ 18 کے او ایم جی افسر امتیاز حسین کی بھی خدمات مانگ لی ہیں۔ امتیاز حسین اس وقت وفاق حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حکومت پنجاب نے گریڈ 18 کے افسر عثمان اشرف کی بھی خدمات مانگ لی ہیں ۔عثمان اشرف ڈی ایم جی افسر ہیں اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات ہیں۔