پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)  احتساب عدالت نے پیرا گون اسکینڈل میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیاگیا، احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی موجودگی میں دونوں  درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا.عدالت نے 21 صفحات پر مشتمل فیصلےمیں خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کرکے بری کرنے اور عدالت کے دائرہ اختیارپر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے، عدالت نے قرار دیا کہ کیس عدالت سن سکتی ہے، نیب نے تفتیش کے بعد جو ریفرنس پیش کیا وہ ٹھیک ہے۔
عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس پر اپنے گواہوں کو عدالت میں پیش کرے جبکہ خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی. آئندہ سماعت سے ریفرنس پر باقاعدہ کارروائی شروع ہوجائے گی، میڈیا سےگفتگو میں خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ یہ فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں،  انہیں انصاف کےنام انتقام کا نشانہ بنایاجا رہاہے۔
مسلم لیگ ن کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ اپیل کے لیےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔