لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا مختلف بس سٹینڈز کا دورہ

لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا مختلف بس سٹینڈز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، جنرل بس سٹینڈ رائےونڈ اور یونین کونسل 272 کا دورہ کیا، بس سٹینڈز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد حسین کلیانی نے لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو جناح بس ٹرمینل اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ کے آپریشنز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جناح بس ٹرمینل اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سے پنجاب کے تمام اضلاع کے مسافر مستفید ہو رہے ہیں۔ لارڈ میئر لاہور نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد حسین کلیانی کی سرزنش کی۔ لارڈ میئر لاہور نے لاری اڈا پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی، انکا کہنا تھا کہ کروڑوں کی لاگت سے رائے ونڈ لاری اڈا کو آپریشنل کیا گیا ہے جسکے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہیں۔

کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے یونین کونسل 272 کا دورہ بھی کیا۔ چئیرمین یونین کونسل 272 داؤد احمد خان نے لارڈ میئر کو یونین کونسل میں در پیش سیوریج مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ لارڈ میئر لاہور نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیرانتظام علاقوں میں سیوریج کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

لارڈ میئر نے یونین کونسل 272 میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل میں شجر کاری کویقینی بنائیں گے۔  

Shazia Bashir

Content Writer