ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل سواروں پر ایک اور پابندی لگادی

لاہور ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل سواروں پر ایک اور پابندی لگادی
کیپشن: City42 - Motorcyclist Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ہیلمٹ کا مطلب ہیلمٹ ہے انجینئرنگ کیپ نہیں، لاہور ہائیکورٹ نےانجینئرنگ کیپ پہننے والوں کے بھی چالان کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ٹریفک کی بے ہنگم صورت حال کے حوالے سے سی ٹی او ملک لیاقت کو منگل کوپھر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موٹر سائیکل سوار ٹریفک چالان سے بچنے کےلیے ہیلمٹ کے استعمال کی بجائے۔ انجینئرنگ کیپ استعمال کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ حادثے کی صورت میں انجینئرنگ کیپ سے سر محفوظ نہیں ہوتا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ موٹرسائیکل سواروں کوصرف ہیلمٹ استعمال کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پرعدالت نے موٹرسائیکل سواروں کے انجینئرنگ کیپ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کےچالان کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو شہر بھر میں ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیتےہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer