سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سوییپ پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک ہو ۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی، مسلسل دو ڈومیننٹ پرفارمنسز پر ہمیں اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ پر فخر ہے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام لوگوں نے نے محنت اور جذبے سے کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان لڑکوں پر اعتماد رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنی پوری صلاحیت لگا رہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حارث رؤف کو مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے پر خصوصی مبارک باد ، حارث راؤف نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار باؤلنگ کی۔