ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ کاہنہ کا ریکارڈ محفوظ ؛ایس پی شہر بانو

تھانہ کاہنہ کا ریکارڈ محفوظ ؛ایس پی شہر بانو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  تھانہ کاہنہ میں ویسٹ میٹریل پر آگ لگنے کے معاملے پر  ایس پی ماڈل ٹاون کی وضاحت آگئی ۔ 
 ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نے ریکارڈ روم کی تصاویر جاری کرکے  بیان دیا کہ آگ سے پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ  ہے ۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث ریکارڈ جلنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

اس سے قبل خبر  یہی آئی تھی کہ ریکارڈ کو آگ لگائی گئی ہے ۔ اور ویڈیوز اور تصاویر بھی  تھانے کی حدود میں کاغذات  کو آگ لگی ہوئی تھی ۔ وہ تصاویر  یہ تھیں

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے سرکاری کاغذات اور روزنامچوں کو آگ لگائی گئی ہے ۔جبکہ اب  ایس پی نے وضاحت دی ہے کہ  یہ ویسٹ میٹریل ہے  ۔ریکارڈ روم  میں تمام ریکارڈ محفوظ ہے