شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق، سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 18 کے کوچز اور دوروں کی نگرانی کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ٹیموں کے ہمراہ بھی دوروں میں شامل ہو سکیں گے۔
وہ پاکستان میں کیمپس اور سیریز کے دوران بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور کارکردگی کی مکمل نگرانی ہو سکے۔