ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب  95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2کشتیاں الٹ گئیں۔

حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26  تارکین وطن سوار تھے جن میں سے4 افراد ہلاک ہوئے۔

 دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار  تھے جن میں مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے، لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا گیا۔

لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرۂ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ بن چکا ہے جہاں خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش بیشتر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔