ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر  

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ ) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچ گیا ہے، ادھر لاہور کی فضا بھی مسلسل آلودہ ہے جہاں آج بھی اے کیو آئی 353 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 934، فیصل آباد میں 491، ملتان میں 228 ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور کا اے کیو آئی 172 کو چھو گیا ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 کراچی کا فضائی معیار بھی غیر صحت بخش قراردیاگیاہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13ویں نمبر پرموجود ہے،شہرقائد کی فضا میں آلودگی کی شرح 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دن بھر گرم موسم کے ساتھ پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،شمال مشرقی سمت سے خُشک ہواؤں کی رفتار کم ہے ،ہوامیںنمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔