پاکستان کرکٹ ٹیم کا وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنےکے لیے کلیئرنس دے دی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔

دوسری جانب نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-11-16/347092_3266106_updates.jpg

نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے بھی مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer