(شہزاد خان ابدالی)طلب کےمطابق پام آئل درآمد کرنےکی اجازت تک کوکنگ آئل اورگھی کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔
امپورٹرز اور ڈیلرز نے قیمتیں کم کرنے کا نسخہ بتادیا، کہتے ہیں طلب کے مطابق پام آئل کی امپورٹ بڑھنے سے کوکنگ آئل اور گھی کے نرخ کم ہوں گے،حکومت سے طلب کےمطابق پام آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
پام آئل کےامپورٹرز،گھی آئل ملزملکان،جنرل سٹورزمالکان،کریانہ شاپس مالکان نےگھی،آئل کی قیمتیں کم کرنے کافارمولابتایاہے،ملک میں ضرورت کےمطابق پام آئل کی امپورٹ سے مطلوبہ مقدار میں گھی اور آئل کی تیاری ممکن ہوگی۔
سٹیٹ بنک زرمبادلہ کےذخائرکم ہونے کی وجہ سے نجی بنکس کوپام آئل کی محدودپیمانےپرلیٹرآف کریڈٹ کھولنےکی اجازت دےرہاہے،جس کےباعث محدود مقدار میں ہی پام آئل درآمد ہورہا ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہےاگرمطلوبہ طلب کے مطابق پام آئل درآمد ہوتوگھی اورآئل100روپےتک سستاہوسکتاہے۔