ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی ویڈیو کس نےلیک کی؟

How video leaked, investigation start
کیپشن: video leaked
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)وزیرآباد عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیو کیسے لیک ہوئی؟پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،عمران خان کے کینٹر کے گرد نواح فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کافی تھی،ڈیوٹی موقع پر موجود تھی؟انکوائری کمیٹی کو ٹاسک سونپ دے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراباد عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیو کیسے لیک ہوئی؟محکمہ داخلہ کے مراسلے پر آئی جی پنجاب نے اے آئی جیز انکوائریز کو12نومبر کوتحقیقات کا حکم دے دیا،متعلقہ افسر کو 3روز میں انکوائری کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا،افسران ہنگامی ڈیوٹیوں پر ہونے کی وجہ سے انکوائری مکمل کرنے کے مزید 3روز کا وقت مانگ لیا۔
اے آئی جی انکوائریز نے وزیرآباد جائے وقوعہ اور تھانے کا دورہ کرلیا،ویڈیو لیک کے حوالے سے تھانے کا دورہ کیا اور آرپی اوگجرات،ڈی پی اووزیرآباد اور ایس ایچ او سے ملاقات بھی کی،انکوائری کے لئےچوہنگ سی ٹی ڈی افس کا دورہ بھی کیا،تمام افسران کو8 نقاطی سوالنامہ فراہم کردئے گیا،کینٹیز کے گرد نواح 521پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ 150سنائپرز گردونواح چھتوں پر تعینات تھے۔ 
تمام افسران و ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے،عمران خان کینٹنر پرپولیس کو جانے کی اجازت نہیں تھی،باضابطہ طور پر ار پی او اور ڈی پی او نے مراسلہ کے ذریعے اعلی حکام اورعمران خان کے چیف سیکیورٹی افسرکو اگاہ کیا تھا،بلٹ پروف شیٹ اور روسٹرم بھی پولیس کی درخواست کے باوجود استعمال نہیں کیا گیا،فائرنگ 4بج کر7منٹ جبکہ ملزم نوید4بج کر12 منٹس پر پولیس نے قریبی کباڑ خانے سے پکڑا۔
ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوکرکباڑ خانے میں چھت سے چھلانگ لگاکر داخل ہوا،کباڑ خانہ عرصہ دراز سے بند تھا پولیس کدال سے مٹی ہٹا کراندر داخل ہوئی ۔ملزم کو 4بج کر53منٹ پرمتعلقہ تھانہ ایس ایچ او شہباز ہنجرا کی سربراہی میں تھانے منتقل کیا گیا۔ملزم نوید کو ایس ایچ او کے کمرے میں منتقل کیا گیا۔
4بج کر53منٹ سے ساڑھے 6بجے تک کی تھانے کے کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئی۔ویڈیو شواہد کے ذریعے تعین کیا جائےگا کہ ویڈیو کس کےموبائل سے بنائی گئی۔ویڈیو کس کس کو بھجوائی گئی اس سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ساڑھے 6 بجے کے قریب سی ٹی ڈی افسران تھانے سے لے کرلاہور روانہ ہوگئے۔
انکوائری کمیٹی نے جائے تھانے سے ویڈیوز حاصل کرلیں۔جائے وقوعہ سے پولیس کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز اورسی سی ٹی کیمروں کی ویڈیوحاصل کرلی ہے۔وزیرآباد اور سی ٹی ڈی سے متعلقہ چھوٹے اور اعلی افسران کواگلے 2 روز میں سی پی او بلا لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer