ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری: کپتان بابراعظم کی پوزیشن کیا؟

Baber Azam
کیپشن: Baber Azam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر ہیں۔آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔