چیئرمین PCB کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین PCB کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔

نجی ایئر لائن کے زریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم ، آصف علی، عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پلیئرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے اُنکے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جہاں سے وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔ 

Ansa Awais

Content Writer