کپڑے کی دکان میں گھسنے والے موٹرسائیکل سوار کی قلا بازیاں لگ گئیں؛ ویڈیو وائرل

Close shave caught on cam as motorcycle
کیپشن: motorcycle incident
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو خوف زدہ کردیا،کپڑے کی دکان میں موٹرسائیکل سوار نے ایسی انٹری دی کہ اس کی قلابازیاں لگ گئیں، اس ناخوشگوار واقعہ میں دکان پر کپڑا خریدنے آئی خواتین بال بال بچیں جبکہ موٹر سائیکل سوار کاؤنٹر کی دوسری جانب بری طرح گرا۔

روز مرہ معمول کے مطابق کاروباری افرادکاموں میں مصروف ہیں ایسے میں،منظر عام پر آنے والی ویڈیو ایک  کپڑے کی دکان کی ہے،کچھ واقعات کو بیان کرنا بہت کام ہوتا جیسا کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ہوا۔خواتین کپڑا خریدنے کے لئے بیٹھی تھیں کہ اچانک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،واقعہ کی ویڈیو کو وہاں لگے سی سی ٹی وی نے محفوظ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین خواتین اور ایک آدمی کپڑے کی دکان پر موجود اور کچھ باتیں کررہے ہیں اسی دوران ایک تیزرفتار بے قابو موٹرسائیکل کی دکان میں انٹری ہوتی ہے، موٹر سائیکل کاؤنٹر سے ٹکرانے کے بعد گرجاتی ہے جبکہ سوار کی قلابازی لگتی ہے اور وہ کاؤنٹر کے دوسری جانب گرتا ہے۔

اس حادثے میں دکان میں موجود تمام افراد محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کو زخمی ہوا، واقعہ سوموار کے روز شام 8:30 بجے پیش آیا، 8 سیکنڈ کی ویڈیو کو ٹویٹ پر شیئر کیا گیا، ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے اس پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer