ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے (ق) لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

PTI-PMLQ
کیپشن: PTI-PMLQ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں (ق) لیگ کو بڑا دھچکا، چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست  سلیم بریار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب سلیم بریار نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی، فردوس عاشق اعوان اور اعجازچوہدری کی موجودگی میں حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم بریار نے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد امید ہیں ، ان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما ہمارے پاس نہیں ہے، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے جلد نکال لیں گے.

خیال رہے کہ سلیم بریار مسلم لیگ (ق )کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے، انہیں چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا تاہم حال ہی میں سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer