ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کو الٹا لٹکا کرتشدد کرنیوالاشوہر گرفتار

Husband torture wife
کیپشن: Women Torture
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین پر تشدد اور ظلم و ستم جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عورت جو ماں ہے ، بہن ہے، بیوی ہے، بیٹی ہے ، اس کے وجود کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بنا پر ظلم کانشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

عورتوں کی مار پیٹ گالی گلوچ ، بے جا پابندیاں اور قیود، جذباتی اور ذہنی دباؤ بنیادی ضروریات کی غیر فراہمی لڑائی جھگڑے، بیٹویں کی زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کے زمرے میں آتی ہیں۔ بہاولنگر کے نواحی علاقے رانجھے والا کھوہ  میں سفاک خاوند کا اپنی ہی بیوی پر تشدد کرنے کا درد ناک واقعہ سامنے آگیا ہے۔ پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانےوالے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

دوسری شادی کرنے کے لئے بیوی کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر سسرال بھی بھیج دی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔فوٹیج میں سفاک خاوند کو اپنی بیوی کو اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر چھڑی سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تشدد کے دوران خاتون چیخیں مارتی رہی۔

ڈی پی او  بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے حکم پرایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے رسی، سوٹی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیاہےجبکہ پولیس کی اطلاع ملنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔