ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے6افراد جان کی بازی ہارگئے،216 نئے کیسز رپورٹ

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 618ہو گئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار92ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار435ورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔

  پنجاب میں ابتک   12 ہزار 980افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار604، خیبرپختونخوا 5 ہزار801، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار965،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار364، بلوچستان میں 33 ہزار408، آزاد کشمیر میں 34 ہزار514 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 ہو گئی ہے۔