پنجاب بار الیکشن، آٹھ امیدوار نااہل قرار دے دیئے گئے

پنجاب بار الیکشن، آٹھ امیدوار نااہل قرار دے دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آٹھ امیدوار نااہل قرار دے دئیے گئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور ڈویژن کے آٹھ امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا ان میں چوہدری اصغر علی گل، اعجازالاحسن مغل، ذبیع اللہ ناگرہ، رانا سیف خان، افضال حسین، عرفان صادق تارڈ، عبدالصمد بسریا سمیت آٹھ امیدوار شامل ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ان امیدواروں کو پاکستان بار کونسل لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ کے رول دس اے اور رول دس بی کے تحت نااہل قرار دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور پوسٹر بینر اتارنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔ احمد اویس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ہدایت کے باوجود امیدواروں نے بینرز پوسٹرز اور اشتہارات نہیں ہٹائے تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے 18 نومبر کو اجلاس بھی طلب کررکھا ہے جس میں صوبہ بھر کے 400 سے زائد امیدواروں کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب بار انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ بینرز، پوسٹرز، اشتہارات نہ اتانے، کھانے کا اہتمام اور بڑے اجتماعات کرنے والوں کو نااہل قرار دیا جائے گا۔