ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو ناکا م بنایا جائیگا:صدر مملکت

 ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو ناکا م بنایا جائیگا:صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے  ملاقات کی ہے ، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو ناکا م بنایا جائیگا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انتشار اورفساد کے اپوزیشن کے بیانہ کو عوام نے گلگت میں مسترد کر دیا ہے۔
 
گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی وحکومتی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی- صدر مملکت نے بلوچستان ' فاٹا اور گلگت کے طلباء کیلئے گور نر کے سکالر شپ پروگرام کو سراہا - گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گلگت میں تحریک انصاف کی کامیاب کی مبارکباد دی-

صدر مملکت عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ ملک دشمنوں کیخلاف پورے ملک میں اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 22کروڑ پاکستانی حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں ۔مخالفین کو گلگت کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نا چاہیے- انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔ بلوچستان ' فاٹا اور گلگت کے طلباء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے ملاقات کی، گورنر پنجاب نےعبد القدوس بزنجو کے ہمراہ گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال کا بھی دورہ کیا، چودھری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات کوقوم کو دیکھ رہی ہے، معاشی اور سفارتی سمیت ہرمحاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسٹری مکمل بحال ہو رہی ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت بلوچی بھائیوں کیساتھ متحد کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پر بمباری بدترین بھارتی دہشت گردی ہے، بھارت خطے میں امن کیلئےسب سے بڑاخطرہ ہےدنیا نوٹس لے۔عبد القدوس بزنجو نے گورنر پنجاب کے بلوچی طلبا کے لیے تاریخی سکالر شپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer